ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت بندکرے گی 39گوشالائیں؛ اب فوجیوں کو پینا پڑے گا پاکٹ والا دودھ؛ گائے کی حفاظت پراٹھے سوال،حکومت کے لیے فیصلہ مشکل

مودی حکومت بندکرے گی 39گوشالائیں؛ اب فوجیوں کو پینا پڑے گا پاکٹ والا دودھ؛ گائے کی حفاظت پراٹھے سوال،حکومت کے لیے فیصلہ مشکل

Tue, 08 Aug 2017 01:48:48    S.O. News Service

نئی دہلی،7اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ایک فیصلے سے ملک میں پھر سیاست گرم ہو سکتی ہے کیونکہ وزارت دفاع نے ملک میں 39فوجی فارم بند کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اس فیصلے پر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے جن فارم کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اس میں ملک کی سب سے بہترین نسل کی گائے موجود ہیں۔ان 39فارم میں تقریبا 20ہزار گائے ہیں، وہیں قریب 2500ملازمین یہاں پر کام کرتے ہیں۔حکومت کے اس فیصلے کے بعد ان کی نوکری پر بھی براہ راست طور پر اثر پڑے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ماہ ہی کابینہ کی کمیٹی نے فوج کو حکم جاری کرکے 3ماہ کے اندر ان گوشالاؤں کو بند کرنے کو کہا تھا۔دی ٹیلیگراف میں شائع خبر کے مطابق، حکومت کا خیال ہے کہ چونکہ ملک میں اب پرائیویٹ ڈیری یا دودھ کا کاروبار اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ فوج کو اپنے فارم کی ضرورت نہیں ہے۔فوج کو اب ان پرائیویٹ ڈیری کے ذریعے دودھ مہیا کرایا جا سکتا ہے، یعنی ہندوستانی فوج کے جوان اب پیکٹ والا دودھ پئیں گے۔لہذا فوج ڈیری کے ذریعے دودھ کی تکمیل کرسکتی ہے۔حالیہ دور میں فوج میں گوشالا کی بدعنوانی کو لے کر کئی معاملے سامنے آئے تھے۔اس فیصلے کو اس سے بھی جوڑاجا رہا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے سے جن 39فرموں پر فرق پڑے گا ان میں میرٹھ، جھانسی، کانپور، انبالہ سمیت کئی بڑے شہروں کے فارم ہیں۔حکومت کے اس فیصلے پرسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو لے کر ناراض ہیں کہ فارم بند ہونے کے بعد ان 20ہزار گایوں کا کیا ہوگا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی اور فارم کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ 20000گایوں کی پرورش کر سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے گائے کو لے کر ملک بھر میں بحث چل رہی ہے، گؤرکشاکے نام پر ہنگامہ مچ رہا ہے ایسے میں اس طرح کا فیصلہ حکومت کے لیے بڑے سوال کھڑا کر سکتا ہے۔


Share: